ایک نیوز :صدر مملکت عارف علوی نے 4 افراد کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق جن افراد کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن اور آئی جی پنجاب عثمان انور بھی شامل ہیں۔صدر کی جانب سے ناصر محمود کھوسہ اور جاوید اسلم کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
صدر مملکت نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دی تھی، مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر397 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا جبکہ کووڈ 19 وبا کے دوران شہید ہو جانے والی 299 شخصیات کو بھی سول اعزازات سے نوازا جائے گا۔