ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈسے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم نے لکھا کہ ایک تھکا دینے والے سفر کے بعد سری لنکا پہنچا تو پی سی بی کی پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو دیکھ کر بڑا دھچکا لگا جس میں عمران خان موجود نہیں تھے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن عمران خان عالمی کرکٹ کے آئیکون ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کو ایک مضبوط یونٹ کے طور پر ترقی دی اور ہمیں ایک راستہ فراہم کیا۔ وسیم اکرم نے پی سی بی سے مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی جسے دیکھ کر کچھ لوگ کافی مشتعل ہو گئے کیونکہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے جاری کی گئی ویڈیو سے نکال دیا گیا تھا۔