سائفراسکینڈل کے مرکزی کردارریٹائر

سائفراسکینڈل کے مرکزی کردارریٹائر

ایک نیوز: سائفر اسکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان آج ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی آج بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے۔

سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ سائفر اسکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان آج ریٹائر ہو رہے ہیں،اسد مجید خان وزارت خارجہ کے 31 ویں سیکرٹری خارجہ ہیں,اسد مجید خان امریکہ میں پاکستانی سفیر رہ چکے ہیں,اسد مجید خان کے بطور سفیر امریکہ سے متنازع سائفر اسکینڈل نمودار ہوا,اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی آج بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے۔

 سفارتی ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ لگانے کی منظوری دی تھی, سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئیر ترین افسر ہیں, محمد سائرس سجاد قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکی میں خدمات انجام دی ہیں، اسد مجید خان نے آج ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی,اسد مجید خان کی آج نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔