گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

Aug 16, 2023 | 15:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی تحقیقات میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے تاحال اجازت موصول نہیں ہوئی ہے۔سول جج کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن کل لاہور جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی آئی جی آپریشنز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کورٹ سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کی دوبارہ استدعا کریں گے۔سول جج کو شامل تفتیش کرنے کے لیے سپیشل جے آئی ٹی پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ چکی ہے۔سول جج عاصم حفیظ لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت اسلام آباد میں تعینات ہیں۔

مزیدخبریں