ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کے بعد سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال ان کی کابینہ سے متعلق تھا۔ خبر یہ آرہی ہے کہ نگران کابینہ کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ نگران کابینہ کیلئے ایک درجن سے زائد ناموں کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےتمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام تک نگران کابینہ کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سلطان علی الانہ، سرفراز بگٹی، سید محمد علی کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔