الیکشن کمیشن کا اجلاس بےنتیجہ ختم، قانونی ٹیم کا حلقہ بندیاں کرنے کا مشورہ

الیکشن کمیشن کا اجلاس بےنتیجہ ختم، قانونی ٹیم کا حلقہ بندیاں کرنے کا مشورہ
کیپشن: The election commission meeting ended inconclusively, the legal team suggested constituencies

ایک نیوز: پاکستان میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے یانہیں؟ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اس ایک سوال کے جواب کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ ہر کسی کی نظریں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کا بروقت انتخاب کھٹائی میں پڑتا جارہا ہے۔ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنے یا نہ کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے دوسرا اجلاس آج بلایا تھا جو کہ بےنتیجہ ختم ہوگیا ہے اور الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے جلد اجلاس بلا کر فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔