حماد اظہر، زبیر نیازی اور خالد گجر کےاشتہارجاری کرنےکاحکم

Aug 16, 2023 | 14:54 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ حسان نیازی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

پولیس نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پر زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے،عدالت نے حماد اظہر، زبیر خان نیازی، خالد گجر اور حسان نیازی کو اشتہاری قرار دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی اور حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیاجبکہ حسان نیازی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی روک دی۔

مزیدخبریں