ایک نیوز: جناح ہاؤس حملے میں نامزد ملزمہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں دل کی تکلیف کی شکایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں نامزد اور جیل میں قید ملزمہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی لیڈر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل#AIK NewsNews #AIK News #Pakistan @PTIofficial #ImranKhan #ChairmanPTI @Dr_YasminRashid #YasminRashid pic.twitter.com/FxpKAtWiHl
— AIK News News (@pnnnewspk) August 16, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی، جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، ان کا ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد کو 2 گھنٹے تک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا ، اور ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر انہیں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔
واضح رہے کہ نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں اور انھیں متعدد مقدمات کا سامنا ہے