ایک نیوز: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے والد اعظم صدیقی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بابراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو رہی ہے، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے جس میں باب اعظم کی شادی کردی جائے۔