روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

Aug 16, 2023 | 13:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی۔روپے کے مقابلے میں انٹراوراوپن مارکیٹ میں قیمت مزید بڑھ گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 3روپے 42پیسے مہنگا ہو کر  291.51 سے بڑھ کر 294.93 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے 50پیسے مہنگا ہو کر 302روپے 50پیسے پر بند ہوا۔

 گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 3 روپے 2 پیسے اضافے سے 291 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں دوسری بار 300 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر مارکیٹ 419 پوائنٹس کی کمی سے 48 ہزار 146 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔88 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 224 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,614 جبکہ کم ترین سطح 48,108 رہی ۔

مزیدخبریں