سیالکوٹ : پولیس مقابلہ میں اے ایس آئی شہید

سیالکوٹ : پولیس مقابلہ میں اے ایس آئی شہید

ایک نیوز: تھانہ بمبانوالہ، سکھر نہر پر   پولیس مقابلہ  میں اے ایس آئی شہزاد چیمہ پولیس مقابلہ میں شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق  تھانہ بمبانوالہ، سکھر نہر پر   پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہزاد چیمہ شہید ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ سی ائی اے پولیس تھانہ بمبانوالہ میں ریڈ کرنے گئی تھی جہاں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ڈسکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس نے اشتہاری ملزم لیاقت عرف نیکہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔

شہید اے ایس آئی شہزاد چیمہ 5 بچوں کا باپ تھا ، شہید اے ایس آئی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال ڈسکہ منتقل کردیاگیا ہے۔