سائفرکیس ،عمران خان کیخلاف مقدمہ درج،پرنسپل سیکرٹری کااہم بیان ریکارڈ

Aug 16, 2023 | 12:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی گمشدگی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان نےاہم بیان ریکارڈ کرادیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاور اس بار ان پر امریکی سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں درج ہوا ہے۔مقدمے میں سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات شامل  ہیں،مقدمہ ایف آئی اے کی مدعیت  میں درج کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں.

گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے اٹک جیل میں جاکر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سائفر کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات کیں۔ایف آئی اے کے جے آئی ٹی ممبران نے چیئرمین تحریک انصاف سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی۔

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر گمشدگی کے معاملے پرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عمران خان کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد  درج کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمے کے اندراج کی سفارش کی گئی ہے۔

عمران خان کےسیکرٹری اعظم خان نے بیان ریکارڈ کرادیا

دوسری جانب  سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم جے آئی ٹی کے سامنےپیش ہو گئے،اعظم خان نے تفتیشی ٹیم کو سائفر کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ایف آئی اے نے اعظم خان سے سائفر کے متعلق سوالات پوچھےسابق پرنسپل سیکرٹری 2گھنٹے تک ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں موجود رہے،ایف آئی اے نے اعظم خان کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

سائفر معاملہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

مزیدخبریں