نائیک تنویر احمد کا چوتھا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Aug 16, 2023 | 12:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک تنویر احمد کا چوتھا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  شہداء پاکستان ویلفیئر سوسائٹی ٹھٹھہ صادق آباد  کےعہدیداران کی شہید کے گھر آئے، شہید کے والد اور بھائی سے ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔شہید کی قبر پر حاضری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔شہید تنویر احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،

  نائیک تنویر احمد شہید نے 16 اگست 2019 کو لیپا سیکٹر کے مقام پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزیدخبریں