پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت 18اگست تک ملتوی

پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت 18اگست تک ملتوی
کیپشن: پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت 18اگست تک ملتوی

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست سینئر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کی نظر بندی ختم ہوچکی ہے۔نظر بندی ختم ہونے پر درخواست غیر موثر ہوچکی ہے لہذا عدالت درخواست نمٹا دے۔

پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کےممبر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز الہٰی کیس میں سینئروکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا کیس ملتوی کردیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کی نظر بندی کےخلاف درخواست پر کارروائی  18 اگست تک ملتوی کردی۔