منگلا ڈیم بھر گیا، نواحی علاقوں پر خطرہ منڈلانے لگا

Aug 16, 2023 | 12:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منگلا ڈیم پانی سے بھر گیاہے، منگلا ڈیم میں پانی کا لیول1242فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی ٹوٹل گنجاٸش 1242فٹ ہے جو اس وقت مکمل فل ہو چکا ہے۔ منگلا ڈیم انتظامیہ کی جانب سے 75ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جس سے نواحی علاقےسنگھوئی خورد چوٹالہ کے علاقوں کو خطرہ ہے۔

نواحی علاقوں سے مال مویشی کو محفوظ مقام پر منتقل نہ کیا جا سکا ہےجبکہ فصلیں نھی زیر آب آسکتی ہیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-16/news-1692171041-3739.mp4

دوسری جانب ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون کی بارشوں سے آبی ذخائر کے لیول میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کا فل لیول 1550 فٹ ہے جو کہ فل ہو چکا ہے۔ تربیلہ ڈیم میں پانی پانی کی آمد دو لاکھ اٹھارہ ہزار کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ 56 ہزار 100 کیوسک ہے۔

اسی طرح خانپور ڈیم کا فل لیول 1982 فٹ ہے جبکہ اس وقت ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم کا لیول 1965 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں