عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزاکیخلاف اپیل سماعت کیلئےمقرر

Aug 16, 2023 | 12:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کےخلاف اپیل سماعت کیلئےمقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہو گی، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس کی سماعت کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت کو فریقین کو نوٹسسز جاری کیےگئے تھے۔

گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے اپیل جلد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی،عدالت نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے،دونوں درخواستوں پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر انہیں لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا ۔

مزیدخبریں