جائیداد کے تنازعہ پر بھائی، بھابی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

Aug 16, 2023 | 11:41 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  جائیداد کے تنازعہ پر بھائی ،بھابھی کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور بھائی اور بھابی کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا ہےکہ ملزمان ضلع جھنگ سے فرار ہو کر لاہور آ گئے تھے، ملزمان نے 10 روز قبل جائیداد کے تنازعہ پر بھائی رمضان، بھابھی ام فاطمہ کو قتل کیا تھا۔

  ملزمان عمران, اقراء بی بی کو جھنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں