مفت آٹا اسکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی کوشش بے سود

Aug 16, 2023 | 11:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: رمضان میں مفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملہ  میں محکمہ خوراک کی 15لاکھ آٹا کے تھیلوں کے لاپتہ ہونیکی تحقیقات کی کوشش بے سود رہی۔

رپورٹ کے مطابق مفت آٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیٹا کے تحت تقسیم کیا گیا،محکمہ خوراک نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو دو خطوط لکھے۔ چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کو  پہلا خط3اگست جبکہ دوسر اخط9اگست کو لکھا گیا،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے محکمہ خوراک کے کس خط کا جواب نہیں دیا۔

محکمہ خوراک نے معاملہ حل کرنے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رابطے بھی کئے لیکن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  پی آئی ٹی کے غلط ڈیٹا کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے،  پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ پر فلور ملز کے تقسیم کردہ تھلیوں کی تعداد 4کروڑ 39لاکھ بتائی گئی ہے جبکہ فلور ملز نے نیب کو 4کروڑ54کھ تقسیم قیمت ایپ  میں دیکھا ئی ہے۔15لاکھ تھیلے کہاں ہیں تحقیقات کی جائیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو  معاملہ کی تحقیقات کے لئے ہم نے بھی خط لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں