ایک نیوز: سول سوسائٹی کے معززین نے جناح ہاوٴس کا دورہ کیا۔ وفد نے 9 مئی کے دل سوز واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشت گردوں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا اور ملکی سالمیت اور ترقی کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے نجی ویلفیئر فاوٴنڈیشن کی قیادت میں جناح ہاوٴس کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد نے 9 مئی کے دل سوز واقعہ پر اظہار افسوس کیااور دہشت گردوں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
وفد نے ماہِ آزادی کے پر مسرت ایام میں اللہ کی عطاء کردہ وطنِ عزیز جیسی نعمت کا شکر ادا کیا اور قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے ملکی سالمیت اور ترقی کے لیے نیک تمناوٴں کا بھی اظہار کیا۔