ایک نیوز: این ایل سی نے بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی۔ جہاں تاجر برادری نے این ایل سی کی خدمات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور این ایل سی اسٹال کو زبردست پذیرائی ملی۔
تفصیلات کے مطابق نمائش میں تقریباً 55 ممالک سے 250 نمائش کنندگان شریک ہوئے۔ این ایل سی اسٹال پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین کے لیے ادارے کی خدمات کی عکاسی کی گئی۔ این ایل سی حکام نے وفود اور شرکاء کو ادارے کی نقل و حمل کی استطاعت اور کارکردگی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
این ایل سی گزشتہ چار دہائیوں سے مال برداری کے قابل قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے، این ایل سی بذریعہ سڑک، ریل، سمندری اور ہوائی راستوں سے کارگو کو ہر مقام تک پہنچاسکتا ہے۔ این ایل سی نے مختلف وسطی ایشیائی ریاستوں، ترکیہ اور چین تک بذریعہ سڑک سامان پہنچانے کی صلاحیت حاصلِ کر لی ہے۔
ان ممالک تک سامان کی ترسیل بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت کی جا رہی ہے، این ایل سی نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی دی ہے۔ علاقائی رابطے کے اقدامات سے خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے پاکستانی بندرگاہوں تک مختصر ترین راستہ میسر آیا ہے۔
این ایل سی تازہ پھلوں اور خراب ہونے والی کارگو کی نقل و حمل کر سکتا ہے۔ این ایل سی کے پاس پاکستان کے اندر گودام اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات موجود ہے۔ این ایل سی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رابطے کی اہم کڑی ہے، پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے این ایل سی پر عزم ہے۔