خیبر پختونخوا: پاک فوج کا بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے اہم قدم 

Aug 16, 2023 | 10:56 AM

ایک نیوز: پشاور میں بچوں کی تفریح کیلئے پاک فوج کی جانب سے ویلی (Wheely) گاڑی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ویلی میں بچوں کیلئے کہانیوں کی کتابیں ، کھلونے ، مختلف گیمز اور ویڈیو گمیز سسٹم سمیت فلمز سسٹم بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق "ویلی" گاڑی سڑکوں پر چلتی پھرتی موبائل لائبریری اور انفوانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک انوکھا شاہکار ہے۔ ویلی کی آمد سے پشاور کے گلی کوچوں میں اس کی دھوم سنائی دے رہی ہے۔ 

ویلی میں بچوں کیلئے کہانیوں کی کتابیں ، کھلونے ، مختلف گیمز اور ویڈیو گیمز سسٹم سمیت فلمز سسٹم موجود ہے۔ ہرعمر کے بچوں نے ویلی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

بچوں نے پاکستان آرمی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، بچوں کے جذبہ حب الوطنی نے بڑوں کے دل موہ لئے۔ 

بچوں نے بتایا کہ آج ہم نے بہت سارے گیمز کھیلے اور مزے مزے کی کہانیاں پڑھی ہیں، ویلی کی ہمارے محلے میں آمد سے ہم سب بہت خوش ہیں، گیمز ، کتابیں اور موویز ایک ہی چھت کے نیچے ہونے سے ہمیں بہت مزہ آیا، بچوں نے پاکستان آرمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں