قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار

ایک نیوز: قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاحال فائنل نہیں  ہو سکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے پی سی بی کی کھلاڑیوں سے مشاورت جاری  ہے جبکہ ویمنز کرکٹرز کے کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے دی گئی جس کا  اعلان آج ہوگا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ مین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ  کے معاوضے میں دگنا اضافہ کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کرکٹ سے پیسا کمائیں اور ملک کی خدمت کریں اور ٹیم کو ٹاپ پر لائیں۔

اس کے ساتھ ہم ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں بھی اضافہ کر رہے ہیں،ویمن کرکٹرز کو بھی اتنا معاوضہ ملےگا کہ اس سے پہلےکسی نے نہیں دیا ہوگا۔نئے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جا رہے ہیں۔