حساس ادارےکےدفتر پر حملہ،PTIکارکناں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

Aug 16, 2023 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی نے9مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے  کے الزام میں گرفتار 15پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 21اگست تک ملتوی  کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سانحہ 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تمام کارکنان 99روز سے گرفتار ہیں ابھی تک  چالان پیش نہیں ہوئے، ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے 15پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 21اگست تک ملتوی  کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کی التوا کی آخری بار استدعا منظور کی جاتی ہے مزید التوا نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں