پولیس افسران کی ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کےعہدے پر ترقی

کیپشن: پولیس افسران کی ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کےعہدے پر ترقی

ایک نیوز: پولیس افسروں کی ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی، وزیر اعلی آفس میں ترقی پانے والے پولیس افسروں کو بیجز لگانے کی تقریب کااہتمام کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف سیکرٹری  زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پولیس افسروں کو پروموشن رینک لگائے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گریڈ21 اور  گریڈ 20 میں پروموٹ ہونیوالے پولیس افسران کو مبارکباد  دی،21 ویں گریڈ میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں مقصود الحسن، عبدالکریم، مرزا فاران بیگ، عمران ارشد، محمدا دریس احمد، محمد وقار عباسی اور محمد کامران خان شامل ہیں۔

20 ویں گریڈ میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران میں سہیل ظفر چٹھہ،علی ناصر رضوی، محمد ایاز سلیم، وقاص حسن، توصیف حیدر، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، منتظر مہدی شامل ہیں۔

پولیس  افسروں کے اہل خانہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، بیج لگاتے ہوئے اہل خانہ کو سٹیج پر مدعو بھی کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران او ران کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں،ترقی پولیس افسران کا حق ہے جو ان تک پہنچایا گیا،ترقی پانے والے افسروں سے عوام کی خدمت کی توقع کرتے ہیں،ترقی کے لئے آئی جی نے بہت محنت کی، چیف سیکرٹری نے بھی ساتھ دیا۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی بننے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں او رکامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ چیف منسٹر اور چیف سیکرٹری نے پولیس افسران کی ترقی کے لئے ذاتی دلچسپی لی۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی اولاہور، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزاور متعلقہ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔