نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی،معاملہ پارلیمانی کمیٹی کےسپرد

Aug 16, 2023 | 10:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے آئینی وقت ختم ہونے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہو گیا,آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی تین دنوں میں فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر امیدوار کی نامزدگی پر متفق نہ ہو سکے، اب سپیکر اسمبلی حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینگے۔

پارلیمانی کمیٹی میں وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ٹریژی اور اپوزیشن بنچز کی جانب سے تین تین ممبر ہونگے، آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی تین دنوں میں فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔

پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائیگا، الیکشن کمیشن امیدوار کا بحثیت نگران وزیر اعلیٰ انتخاب کرے گا۔ 

مزیدخبریں