شاہدرہ: ٹریفک لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

 شاہدرہ: ٹریفک لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

 ایک نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شاہدرہ میں نیا لائسنس بوتھ قائم کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی او لاہور کا کہنا ہےکہ نئے لائسنس سینٹر بننے سے 10 لاکھ سے زائد شہری سہولیات سے استفاده حاصل کرسکیں گیں۔ شناختی کارڈ ایڈریس کی شرائط ختم ہونے پر نارنگ منڈی، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے شہری بھی مستفید ہونگے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہےکہ شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں قائم سینٹر کو دو شفٹوں میں کیا گیا ہے،  شہری کسی بھی قسم کی لائسنس سروسز صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک حاصل کرسکیں گیں۔بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے قانوناً جرم ہے۔