راولپنڈی: ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کررہے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

Aug 16, 2023 | 10:01 AM

ایک نیوز: راولپنڈی میں اشیاء خوردونوش میں جعل سازی کرنیوالے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔   

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 43,400 لٹر دودھ کی چیکنگ جبکہ چکوال میں 190 کلو مصالحہ جات، 25 لٹر کولڈ ڈرنکس، 20 کلو شوگر سیرپ اور 15 کلو مربہ تلف کیا گیا ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ٹول پلازے پر ناکے لگا کر 15 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کا تجزیہ کیا گیا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 6 ڈیری شاپس کو جرمانے کیے گئے ہیں۔

چکوال کے علاقے چھپر بازار میں غیر معیاری مٹھائیوں کی فروخت پر بیکری کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ملاوٹی مصالحہ جات کی سٹوریج پر 1 گریڈنگ یونٹ کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ 

چکوال میں مضر صحت جوسز کی فروخت پر معروف کیش اینڈ کیری کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں