چودھری پرویزالہٰی کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست کاتحریری حکم جاری

Aug 16, 2023 | 10:00 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور کی احتساب عدالت  نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کا ترقیاتی منصوبوں میں ککس بیک لینے کے الزام میں 6 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے  جسمانی ریمانڈ کی درخواست دینے کیلئے نیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا.

عدالت نے قرار دیا کہ پرویز الہی کو انصاف کے تقاضے کے تحت  6 دنوں کیلئے جسمانی ریمانڈ پر نیب  تحویل میں دیا گیا ہے. عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر  پرویز الہی سے کی جانے والی تفتیشی رپورٹ عدالت بھی طلب کر لی ہے.عدالت نے پرویز الہی کو دوبارہ  21 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا.

تحریری فیصلہ میں بتایا گیا  کہ پرویز الہی کے کچھ شریک ملزم نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ میں ہیں اور ریکارڈ کے مطابق پرویز الہی کے خلاف انکوائری کو 9 جون کو اپ گریڈ کیا گیا.

عدالت نے  پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران علاج معالجے اور اہلیہ سے ملاقات کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا.

مزیدخبریں