حسان نیازی کا نام اے پلس کیٹگری کے ملزمان میں شامل

Aug 16, 2023 | 09:54 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے حسان نیازی کا نام اے پلس کیٹگری کے ملزمان میں شامل کر دیا گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو اے پلس اور اے کیٹگریز کا نام بھی دیا گیا ہے، پولیس کی ٹیم حسان نیازی کو لینے لاہور سے کوئٹہ اگلے ہفتے جائے گی۔

قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد حسان نیازی کو لانے کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور بھی جائیں گئے۔

حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا ہے، حسان نیازی کو لاہور منتقل کرنے کیلئے محکمہ داخلہ نے چٹھی لکھ دی ہے۔

لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر تھانوں میں حسان نیازی کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں، حسان نیازی پر کور کمانڈر کی وردی لہرانے کا الزام بھی ہے۔

مزیدخبریں