سوئیڈن میں طوفانی بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سوئیڈن میں طوفانی بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: سوئیڈن میں طوفانی بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ایک نیوز:سوئیڈن دارالحکومت اسٹاک ہولم سمیت ملک کے تمام چھوڑے بڑے شہروں میں شدید بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹاک ہولم سمیت دیگر شہروں میں دو ہفتوں سے جاری طوفانی بارشیں رکنے کا نام نہیں رہی، اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں سے ملک کے کئی شہروں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔