800 کلومیٹر الٹے بیٹھ کر سائیکل چلانے والاگینیز ورلڈ ریکارڈکیلئےپرامید

Aug 16, 2023 | 07:11 AM

ایک نیوز: ایک امریکی سائیکلسٹ نے 800 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک الٹے بیٹھ کر سائیکل چلا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق الاسکا سے تعلق رکھنے والے وِل واکر نے امریکی ریاست آئیووا میں ہونے والی سالانہ گریٹ بائی سائیکل رائیڈ میں 30 ہزار افراد کے ساتھ شرکت کی۔ لیکن وہ واحد ممبر تھے جنہوں نے 804.6 کلو میٹر تک الٹے بیٹھ کر سائیکل چلائی۔
وِل واکر کا کہنا تھا کہ انہوں اس غیر معمولی طریقے سے سائیکل چلانے کی شروعات قریب ایک دہائی قبل کی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن ایسے ہی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ دیکھیں گے آیا ایسے سائیکل چلا سکتے ہیں یا نہیں۔ اب ایسے سائیکل چلانا دنیا بھرمیں ان کی شناخت بن گئی ہے۔
ولِ واکر نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں طویل فاصلے تک سائیکل چلانے کا ریکارڈ نام کرنے کے لیے اپنی سواری کے شواہد ادارے کو بھجوا دیے ہیں۔
فی الحال یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے اینڈریو ہیلنگا کے پاس ہے۔ انہوں نے 2013 میں 336 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

مزیدخبریں