ایک نیوز: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ منہ کے اندر کی صفائی کا خیال نہ رکھنا خطرناک نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔
جرنل نیورو انفلیمیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسوڑھوں کی ایک عام سی بیماری ڈیمینشیا (خاموش قاتل قرار دی جانے والی بیماری) کا سبب بن سکتی ہے۔
امریکا کے فورسِیتھ اِنسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین کی ٹیم کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ یہ بیماری مائیکروگلیئل نامی دماغ کے خلیوں میں تبدیلی لا سکتا ہے۔
یہ خلیے دماغ میں امیلائیڈ جمع ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ایمیلائیڈ ایک قسم کا پروٹین ہوتا ہے جس کا تعلق خلیے کی موت اور لوگوں میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کمزور ہونے یعنی الزائمرز سے ہوتا ہے۔
فورسِیتھ اِنسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنےو الے تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر ایلپڈوگن کینٹارسی نے بتایا کہ ماضی کے مطالعوں سے یہ بات علم میں تھی کہ مسوڑھوں کی بیماری کے سبب ہونے والی سوزش دماغ میں سوزش کو فعال کر دیتی ہے۔ اس تحقیق میں محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا منہ کے بیکٹیریا دماغ کے خلیوں میں کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں؟
جن مائیکروگلیئل خلیوں کا ٹیم نے مطالعہ کیا وہ ایک قسم کے خون کے سفید خلیے ہوتے ہیں جو جمع ہونے والے امیلائیڈ کو ختم کرتے ہیں۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے مائیکروگلیئل خلیوں ضرورت سے زیادہ محرک ہوتا دیکھا جو منہ کے بیکٹیریا سے سامنا ہونے پر زیادہ امیلائیڈ کھانے لگے تھے۔
ڈاکٹر ایلپڈوگن کا کہنا تھا کہ وہ خلیے کھا کھا کر موٹے ہوگئے اور مزید امیلائیڈ کو نہیں کھا پاتے۔