ایک نیوز: ڈپریشن میں مبتلا افراد کو اکثر ذہنی صحت کے مسائل درپیش رہتے ہیں، دنیا بھر میں بالغ افراد کا تقریباً5% ڈپریشن سے متاثر ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اضطراب میں مبتلا تقریباً 40-50% لوگ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ فیصد ان لوگوں کیلئے بھی یکساں ہے جو بے چینی کی حالتوں کا تجربہ کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے ایسے افراد کی مجموعی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو کہ کئی بیماریوں کے خطرے سے منسلک ہے بشمول دل کی بیماریاں جیسے ہارٹ اٹیک، فالج اور ڈیمنشیا۔ مزید برآں ڈپریشن اور پریشانیوں کو بعض قسم کے کینسروں سے بھی جوڑا گیا ہے۔
نیدرلینڈز میں یونیورسٹی میڈیکل سینٹر گروننگن کے محققین نے مذکورہ بالا تحقیق کے مزید شواہد دریافت کیے ہیں کہ پریشانی اور اضطراب کسی شخص کے کینسر کے خطرے کو کیسے بڑھاتا ہے۔
مذکورہ بالا مطالعہ حال ہی میں جرنل کینسر ٹرسٹڈ سورس میں شائع ہوا جو امریکن کینسر سوسائٹی کا نظرثانی شدہ جریدا ہیں۔