محسن نقوی کاشاہدرہ ہسپتال کادورہ، سہولیات پراطمینان کااظہار

Aug 16, 2023 | 03:46 AM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےکہاہےکہ شاہدرہ ہسپتال کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے،ہسپتال انتظامیہ اورڈاکٹرزنےمحنت کی اوراس کااچھارزلٹ آیا۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےرات گئےشاہدرہ ہسپتال کااچانک دورہ کیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نےوارڈزکامعائنہ کیااوروارڈز میں اے سی آن، ڈاکٹرز اور نرسزکی موجودگی ،وارڈزکی صورتحال میں بہتری پراطمینان کااظہارکیا۔
ذرائع کےمطابق ایمرجنسی، بچہ ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی،محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی دستیابی کے بارے دریافت کیا،مریضوں اور تیمارداروں نے شاہدرہ ہسپتال میں طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ شاہدرہ ہسپتال کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے،ہسپتال انتظامیہ اورڈاکٹرزنےمحنت کی اوراس کااچھارزلٹ آیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کارڈیالوجی روم کیلئے الگ جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کی، اوور چارجنگ کی شکایات پر پارکنگ کا ٹھیکہ منسوخ کرکے انتظام لاہور پارکنگ کمپنی کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا۔
دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ پہنچ گئے، منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کیں،منصوبہ کے درمیان سے گزرنے والی ٹریفک کو جلد از جلد ڈایورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-16/news-1692161553-3166.mp4

مزیدخبریں