شہباز شریف کی امریکا کو بڑے حریف کے ساتھ ثالثی کی پیشکش

شہباز شریف،امریکا ،بڑے حریف ،ثالثی کی پیشکش
کیپشن: شہباز شریف نے امریکا کو بڑے حریف کے ساتھ ثالثی کی پشکش کردی۔

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ اس لیے پاکستان امریکا اور چین کے درمیان سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے اختلافات دور کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا اور چین سے ہمیشہ بہترین تعلقات رہے ہیں۔ اس لیے وہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا بہترین کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تصادم کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا، پاکستان نے ہمیشہ تعاون کی پالیسی پر یقین کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا اس وقت کسی سرد جنگ یا بلاک میں آنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ جس کے بہت دور رس نتائج نکل سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے روس سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

پاکستان میں مخلوط حکومت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے نتائج کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت 70 فیصد ووٹرز کی نمائندگی کرتی ہے اور حقیقی معنوں میں عوامی حکومت ہے۔