ایک نیوز نیوز: پاک نیدر لینڈ میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کیساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈ ون ڈے سریز کے پہلے میچ میں جارح مزاح پاکستانی اوپنز فخر زمان نے سنچری جڑدی۔تاہم اننگز کے 17ویں اوور میںفخر زمان جب41رنز پربلے بازی کررہے تھے تواچانک بائیں کہنی پر بھڑ نے ڈس لیا۔
درد اتناشدید تھا کہ فخر کے ہاتھ سے بلا چھوٹ گیا ۔ فزیو نے فوراً ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ''بھڑ ''کے ڈنگ کو نکالا۔
Fakhar Zaman bitten by a WASP during match #PAKvsNED #fakharzaman #Wasp #bitten pic.twitter.com/SEGyxjQMEt
— HASSAN ZIA (@ZiaHata) August 16, 2022
بعدازاں فخر زمان نے اس تکلیف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شاندار سنچری جڑدی۔109رنز کی شاندار اننگزایک چھکے اور 12چوکوں سے مزین رہی۔ اس اننگزکی بدولت پاکستان مقررہ 50اوورز میں 314سکور کرنے میں کامیاب ہوا۔
ODI century No.7️⃣ for @FakharZamanLive ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 16, 2022
The southpaw marches on ????#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/yIL2paiJ5L