پاک سوزوکی کی نئی موٹرسائیکل متعارف، خصوصیات میں سب سے آگے

Aug 16, 2022 | 18:26 PM

ایک نیوز نیوز: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ہنڈا سی بی ون ٹو فائیو اور یاماہا ون ٹو فائیو جی کے مقابلے میں موٹرسائیکل جی ایس ایکس 125 کو متعارف کرادیا۔ رپورٹ کے مطابق 2022 پاکستان آٹو شو میں شائقین نے جی ایس ایکس 125 موٹر سائیکل کا پرجوش استقبال کیا ہے۔ جی ایس ایکس 125 کے لانچ کی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی اگلے ماہ اپنی نئی موٹر سائیکل لانچ کرے گا۔

یادرہے دو ماہ قبل سوزوکی کمپنی نے اپنی 150 GSX کی پروڈکشن بند کردی تھی جس کے بعد جی ایس ایکس 125 موٹر سائیکل متعارف کرائی گئی ہے۔ GSX 125 جدید خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کے فیچرز میں شارپ لکنگ الائے وہیلز، ایک اسپورٹی  کٹس اور جارحانہ اسٹریٹ بائیک اسٹائل کا جدید نظر آنے والا ڈیزائن ہے۔

اس میں 125cc سنگل سلنڈر ایئر کولڈ پیٹرول انجن ہے جو 10.45 ہارس پاور (hp) اور 9.2 نیوٹن میٹر (Nm) ٹارک پیداکرتا ہے۔  موٹرسایئکل کا کل وزن 126 کلوگرام ہے اور فی لیٹر پٹرول کنزمپشن  42 کلومیٹر فی لیٹر ہے، جو یاماہا اور ہنڈا سے کہیں بہتر ہے۔ اس میں ریٹرن شفٹ پیٹرن کے ساتھ 5-اسپیڈ کنسٹنٹ میش ٹرانسمیشن ہے۔

موٹر سائیکل کے سامنے دوہری پسٹن کیلیپر ڈسک بریک ہے اور ایک روایتی ڈرم بریک آؤٹ بیک ہے۔ سسپنشن کے لحاظ سے اس میں دوہری الٹی فورک ٹیوبیں سامنے اور اسپرنگ لوڈڈ شاک ابزربرز پیچھے ہیں۔ ممکنہ طور پر  GSX 125 کی قیمت  ساڑھے تین لاکھ سے لے کر تین لاکھ 80 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں