شہباز گل پر تشدد ! وزیرداخلہ پنجاب نے عمران خان کے بیان کو جھٹلا دیا

Aug 16, 2022 | 17:09 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے شہباز گل پر تشدد سے متعلق بیان کی نفی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ و جیل خانہ جات پنجاب ہاشم ڈوگر نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے بھی خصوصی ملاقات کی۔

وزٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے اپنے ہی لیڈر عمران خان کے الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہا شہباز گل سے ملاقات ہوئی،وہ بالکل ٹھیک ہیں۔شہباز گل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے خود مل کر صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ 

 ہاشم ڈوگر نے مزید کہا پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی بلاوجہ سکیورٹی واپس لے لی ہے۔  صرف وزیراعظم شہباز شریف کو سکیورٹی دی جار ہی ہے۔  

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تشدد ثابت نہیں ہوسکا۔ 

گذشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ شہباز گل کو ننگا کرکے مارا گیا ، مجھے سن کر اتنی تکلیف ہوئی کہ یہ کس طرح کے حیوان ہیں؟

مزیدخبریں