ایک نیوز نیوز: روٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان پاکستان نے نیدرلینڈ کی ٹیم کو 315 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 60 گیندوں میں 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔جبکہ ٹام کوپر اور وکرم جیت سنگھ 65، 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستانی باؤلرز کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3،3 جبکہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 314 رنز اسکور کیے۔
ابتداء میں قومی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے، اوپنر امام الحق 19 گیندوں پر محض 2 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
بعد ازاں فخر زمان اور بابر اعظم نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 178 تک پہنچایا تو اس موقع پر کپتان 85 گیندوں پر 74 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو دوسری جانب سے فخر زمان کا بلا رن اگلتا رہا۔
پھر فخر زمان 196 کے مجموعی اور 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان 14، خوش دل شاہ 21 اور محمد نواز 4 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان 48 اور آغاز سلمان 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔