کشمیر پریمئر لیگ ، طلبا کی موجیں

Aug 16, 2022 | 15:55 PM

 ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 26 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں 13 اگست سے جاری  کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران سیکورٹی اور وی آئی پی مومنٹ کے باعث طلباء وطالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشکلات کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں قائم تمام سرکاری اور نجی تعلیمی میں 26 اگست تک تعطیلات کر دی گئی ہیں۔  سیکریٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔

واضع رہے کہ کشمیر پریمئر لیگ کرکٹ ایونٹ ہے۔ جو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے۔ لیگ کا پہلا سیزن 2021 میں کھیلا گیا تھا جس میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ کشمیر پریمئر لیگ کا دوسرا سیزن 13 اگست سے 26 اگست تک کھیلا جا رہا ہے۔ جس میں 7 ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہونے والی اس کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب شام 5 بجے مظفرآباد کے خوبصورت جلال آباد کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی تھی۔ جہاں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری لیگ کا افتتاح کیا تھا۔

اس مرتبہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 7 ٹیمیں شامل ہیں۔ گذشتہ سال لیگ میں 6 ٹیمیں شامل تھیں. اس سال جموں جانباز کے نام سے ایک ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے کپتان شاہد آفریدی ہیں۔

 دیگر 6 ٹیموں میں گذشتہ سال کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس اور دوسرے نمبر پر رہنے والی مظفرآباد ٹائیگرز کے علاوہ باغ سٹالینز، کوٹلی لائینز، میرپور رائلز اور اوورسیز واریئرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شاہد آفریدی کے علاوہ عمر اکمل، محمد حفیظ، شعیب ملک، صہیب مقصود، عامر یامین، اسد شفیق، رومان رئیس اور خرم منظور سمیت کئی قومی کھلاڑی شامل ہیں۔

مزیدخبریں