ایک نیوز نیوز: دل صاحب اولاد سے انصاف طلب ہے ۔۔ جنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں شوہر کی موت کے چوتھے روز ہی سسرالیوں نے ماں سے بچے چھین کر گھر سے نکال دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہرصاحب اولاد کے دل دہلا دیئے۔ ہے کوئی جو مامتا کو انصاف دلا سکے ۔ لیہ شہر کی اس ویڈیو میں سسرالی رشتہ دار خاتون ماں سے زبردستی بچے چھین رہی ہے ۔ جبکہ ذرائع کے مطابق محض چار روز پہلے ہی خاتون کا شوہر قضائے الہی سے انتقال کرگیا تھا جس کے بعد جائیداد اور اثاثوں کی تقسیم اور قبضے کے لئے مظلوم بیوہ کی عدت پوری ہونے کابھی انتظار نہ کیا گیا اور اسے بچے چھین کر گھر سے نکال دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس صریح ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےاور خاتون کو اس کے بچے واپس دلانے اور انصاف فراہم کرنےکا مطالبہ کیا ہے