60 لاکھ کے زیورات چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار

investigation police arrest 2 thief
کیپشن: investigation police arrest 2 thief

ایک نیوز نیوز: گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیورات کی چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملازمہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر 60 لاکھ روپے مالیت کا 30 تولہ زیور چرائے جسے اس نے اچھرہ بازار میں بیچنے کی کوشش کی۔  ملزمہ گارڈن ٹاؤن میں شہری میسم عباس کے گھر ملازمت کرتی تھی۔ 

انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن نے ملزمان سے تفشیش کی اور بتایا کہ ملزمہ نے ڈپلیکیٹ چابیاں بنوائی اور موقع ملنے پر زیورات چرا لیے۔ شوہر کے ساتھ مل کر اچھرہ بازار میں زیورات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 14 لاکھ روپے مالیت کا 10 تولے سونے کا بسکٹ بھی چرانے کا انکشاف کیا ہے۔ 

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زین عاصم کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش بھی دی۔