سابق شوہر نے پولیو ورکر اہلیہ کا گلا کاٹ دیا

Aug 16, 2022 | 14:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  سہراب گھوٹ کے پاؤرہاؤس مدینہ کالونی میں پولیو ورکر کاگلا کاٹ دیا گیا۔ زخمی مریم ابراہیم کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم ابراہیم کا گلہ ان کے سابق شوہر نے کاٹا۔ جس کے بعد مبینہ سابقہ شوہر بھی اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کرتا رہا۔ لیکن اس کے بعد ملزم زخمی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ ملزم کو روکنے کے لیے وہاں موجود شخص نے دو گولیاں بھی چلائی۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث سابقہ شوہر کی تلاش جاری ہے۔ 

ایسے قاتلانہ حملے ہیلتھ ورکرز پر پاکستان میں پہلے بھی بہت بار ہو چکے ہیں۔ 

واضع رہے کہ عرصہ قبل پشاور میں پولیو ورکرز پر قاتلانہ حملے کے بعد تین روزہ انسداد پولیو مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی تھی ۔ بڈھ بیر کے علاقے میں خاتون پولیو ورکر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ 

لاہور کے علاقہ شادباغ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ جس ممیں ملزم نے بچے کوپولیو کے قطرے پلانے پر چھریوں کے وار کر کے 2 ورکروں کو زخمی کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں