پاک فضائیہ بلوچستان سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا حصہ

Aug 16, 2022 | 11:51 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔ 

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے41  خیمے اور 12000 کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تاحال تقسیم کی جا چکی ہے۔ پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔ 

مزیدخبریں