عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہوگا یا نہیں؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Aug 16, 2022 | 11:12 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اسلامک اسکالر اور ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلہ پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ 

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف ان کی سابق اہلیہ ڈاکٹر بشری اقبال اور ان کی بیٹی دعا عامر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ان کی بیٹی دعا عامر کی جانب سےعدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن کورٹ شرقی نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔ شہری عبد الاحد کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضیا اعوان کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔ جس پر عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔

مزیدخبریں