پنجاب پولیس میں بڑے تبادلے، مزید 55 افسران تبدیل

Aug 16, 2022 | 10:12 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نے 42 افسران کے تبادلے کے ایک دن بعد ہی 55 پولیس افسران کے مزید تبادلے کر دیے ہیں۔

تبادلے ہونے والے پولیس افسران میں 18 ایس پیز اور 24 ڈی ایس پی شامل ہیں۔ جب کہ 3 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوبھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنربہاولپورعرفان علی کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویزکو ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ سید آصف حسین کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ مصطفیٰ جٹ کو اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ، مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ اور غلام عابد شبی کو اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔ کامران افضل کو اسسٹنٹ کمشنردریاخان ،  قاسم محبوب کو اسسٹنٹ کمشنرپتوکی، قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد اور رانا اورنگزیب کو اسسٹنٹ کمشنردیپالپورتعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس میں55 افسران کے تبادلے کے ایک روزبعد ہی 18 ایس پی اور 24 ڈی ایس پی افسران کو بھی بدل دیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ لاہور حمزہ امان اللہ کو ایس پی آپریشنز صدرلاہور، ایس پی انوش مسعود کا ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر اسپیشل پروٹیکشن یونٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔  وقارعظیم کو ایس پی صدر گوجرانوالہ اور اویس ملک کو ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی لاہور لگایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے 6 سپرنٹنڈنٹ جیل  کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے- علی اکبر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ جام آصف اقبال کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور تعینات کر دیا گیا ہے-سد وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد جبکہ اعجاز اصغر کو انسپکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے- ثاقب نزیر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی جبکہ ارشد وڑائچ کو انسپکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری  کی گئی  ہے-

مزیدخبریں