کامن ویلتھ گیمز، اسلامی یکجہتی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی

Aug 16, 2022 | 09:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو مقابلوں میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ   ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے رات گئے استنبول سے لاہور پہنچے۔ائیرپورٹ پر ارشدندیم کے اہل خانہ اور اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

ارشد ندیم  نے میڈیا سے گفتگو کی۔ جس میں پاکستانی اسٹار نے کہا پاکستانی قوم کی دعاؤں کی بدولت میں گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے لیے 2 میڈل جیت سکا۔

ارشد ندیم  نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہیے ہیں۔ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اچھے وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ارشدندیم  نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا پاکستانی کھلاڑیوں کو اولمپک کی تیزاری کے لیے ایک علیحدہ گراؤنڈ دیا جائے تاکہ پاکستانی کھلاڑی مزید اچھا پرفوم کرکے مزید گولڈ میڈلز جیت سکے۔ 

واضح رہے کہ ارشدندیم نے پہلے برمنگھم میں  منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کےجویلین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا اور اس کے بعد انہوں نے ترکیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیم میں 18۔90 میٹر دور جیولن تھرو لمبی تھرو کرکے نا صرف میڈل اپنے نام کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز مقابلوں میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ 

مزیدخبریں