ایک نیوز نیوز: گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹویوٹا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز حد تک کمی کردی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے لیکر 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کے بیان کے مطابق ٹویوٹا یارس کے مختلف یونٹس کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار سے لیکر 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح ٹویوٹا کورولا کے مختلف یونٹس کی قیمت میں 3 لاکھ 30 ہزار سے لیکر 3 لاکھ 60 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹویوٹا آلٹس گرینڈی کے مختلف یونٹس کی قیمت میں 4 لاکھ 40 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی لکس کے مختلف یونٹس کی قیمت میں 4 لاکھ روپے سے لیکر 5 لاکھ 90 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
ٹویوٹا ریوو کے یونٹس کی قیمت میں ساڑھے 6 لاکھ سے لیکر 8 لاکھ 20 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ ٹویوٹا فورچونر کی مختلف یونٹس کی قیمت میں 9 لاک 10 ہزار روپے سے لیکر 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔