وزیراعلیٰ پنجاب کی عزاداروں سےماسک کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل

Aug 16, 2021 | 16:57 PM

admin
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپیل کی ہے کہ عزاء دار محرم کے جلوسوں میں ماسک کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے محفوظ رہ سکیں۔

اپنے ایک بیان میں سردارعثمان بزدار نے کہاکہ کورونا کیچوتھی لہرپر قابو پانے کے لیے احتیاط بے حد ضروری ہےاورعوام کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے اپیل کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کے دوران شرکا ماسک ضرور پہنیں اور مجالس اور جلوسوں کے لیے ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے ۔
مزیدخبریں