پیٹرول و ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل و لائٹ ڈیزل مہنگا

Aug 16, 2021 | 09:30 AM

admin
اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن تک کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 119 روپے 80 پیسے پر برقرار ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے، تاہم نوٹیفکیشن کا اطلاق گزشتہرات 12 بجے سے ہو چکا ہے ۔


مزیدخبریں